جہلم میں چوری اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شانی گینگ کے 2 کارندے گرفتار

جہلم میں چوری اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث شانی گینگ کے 2 کارندوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس نے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ اور تھانہ سٹی قمر سلطان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد مقدمات میں ملوث شانی گینگ کے 2 ملزمان سلیمان عرف شانی اور شمس علی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری شدہ رقم20ہزار 500روپے، 5 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز، واشنگ مشین اور گھریلو سامان وغیرہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انویسٹی گیشن ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



