جہلم میں تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

جہلم: تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، سفید پوش غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب پورا کرنے میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں سیمنٹ، سریہ، ریت، بحری اور اینٹیں کئی گنامہنگی ہو گئیں، گھر بنانے والا تعمیراتی میٹریل مہنگا ہونے سے سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہو گیا۔

ایجنسی مالکان اور دکانداروں نے سیمنٹ، بحری، ریت اور اینٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے، غریب آدمی کے لئے اپنی چھت بنا نا مزید مشکل ہو گیا جبکہ تعمیراتی میٹریل مہنگا ہونے سے سینکڑوں مزدور بھی کام نہ ملنے کیوجہ سےبیروزگار ہو گئے۔

تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے مستریوں اور مزدوروں نے بھی اپنی اجرت بڑھا دی۔

شہریوں نے بتایا کہ پہلے ہی آج کے دور میں مکان تعمیر کرنا ایک انتہائی مشکل کام بن چکاہے، مہنگائی نے سفید پوش طبقے کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔

شہریوں نے وزیر پنجاب مریم نواز شریف سے صورتحال کا نوٹس لینے اور قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button