بجلی چوری کے خلاف تمام محکموں کو یکجا ہو کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے ، صباء سحر

جہلم: بجلی چوری کے خلاف تمام محکموں کو یکجا ہو کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم عمر عدنان خٹک، اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن حافظ زنیر یونس، ایس ای آئیسکو مقصود احمد، لیگل ایڈوائزر، نمائندہ پولیس اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس ہو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران 19 بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کنکشن منقطع کرکے مقدمات درج کروائے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے دوران اب تک 317 بجلی چوروں کو پکڑا جا چکا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف اقدامات کی رفتار اطمینان بخش نہیں ہے، اس حوالے سے تمام محکموں کو ایک دوسرے سے مل کر ایک جامع لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے اور بڑے بجلی چوروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔



