زچہ بچہ کے حوالے سے ایمبولینس کال کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مشکلات کا سامنا

پڑی درویزہ/ سوہاوہ: محکمہ صحت کے پروگرام IRMNCH کے تحت زچہ بچہ کے حوالہ سے ایمبولینس کال کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ بھر کے لئے سات دن تک 24گھنٹے زچہ بچہ کی سروس فراہم کرنے والے بنیادی مراکز صحت تک حاملہ خاتون کو لانے اور لے جانے کے لئے مقامی لیڈی ہیلتھ ورکز ہیلپ لائن 1034پر کال کر کے ایمبولنس کا انتظام کرتی ہے۔

گزشتہ چند روز سے علاقہ بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی طرف سے یہ شکایت سامنے آئی ہے کہ بنیادی مراکز صحت تک زچہ بچہ کے مریضوں کی آمد و رفت کے لئے جو کال کی جاتی ہے اب لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے موبائل فون کے ماہانہ پیکچ سے کال نہیں کر سکتی یعنی اسے علیحدہ سے موبائل میں بیلنس کا انتظام کرنا پڑتا ہے۔ بیان کیے گئے مسئلہ کی وجہ LHWsکے لئے بہت مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

علاوہ ازیں ہر بی ایچ یو کے زیر نگرانی ایمبولنس کی فنی مرمتی کا کوئی سرکاری انتظام نہ ہے، اسی طرح ضرورت کے مطابق ان ایمبولنس گاڑیوں کو ضرورت کے مطابق پٹرول /ڈیزل کی مقدار بھی سرکاری طور پر فراہم نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے مریضان کے لئے بری مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے 24گھنٹے صحت اور زچہ بچہ کی سہولت فراہم کرنے والے حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بیان بالا صورت حال کا جائزہ لیں اور LHWsکے سرکاری موبائل پیکچ سے 1034ہیلپ لائن نمبر پر کال کی سہولت بحال کی جائے تا کہ مریضان کو سہولت فراہم کرنے میں بلاوجہ وقت ضائع نہ ہو سکے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button