نویں جماعت کے سالانہ امتحانات؛ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کے امتحانی مراکز کے دورے

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے نویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کے دوران امتحانی مراکز کے دورے کئے۔
حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈی پی او جہلم نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ امتحانات کے کامیاب اور پر امن انعقاد کے لئے ضلع بھر میں مختلف امتحانی سنٹرز کا وزٹ کیا۔
ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز سرکل ہائے اور ایس ایچ اوز تھانہ جات نے بھی اپنے اپنے علاقہ میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے طلباء کو محنت ، ایمانداری اور لگن کے ساتھ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی۔
ڈی پی او جہلم نے امتحانی عملہ سے سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال اور اور امتحانی عملہ کو یقین دہانی کروائی کہ امتحانات کا شفاف انعقاد ممکن بنانے کے لئے جہلم پولیس کا تعاون آپ کو ہمہ وقت حاصل رہے گا ، کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس فوری حرکت میں آئے گی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل اور روشن چہرہ ہیں جنہیں مہذب اور قابل بنانا ہم سب کا فرض ہے۔



