ضلع جہلم کے درجنوں سرکاری سکولوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار

جہلم: ضلع بھر کے درجنوں گورنمنٹ پرائمری و مڈل سکولوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں، طلباء و طالبات کو شدید دشواری کا سامنا، طلبہ وطالبات پرائیویٹ سکولوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجو کیشن جہلم کی عدم توجہی کے باعث ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے گرلز، بوائز گورنمنٹ پرائمری و مدل سکولوں میں سے درجنوں سکولوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔

سکولوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کئی سکولوں سے طلباء و طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

سکولوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے متعدد طلباء و طالبات کے والدین نے بچوں کو سرکاری سکولوں سے اٹھا کر پرائیویٹ سکولوں میں داخل شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button