ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع کا بلال مسجد شاندار چوک جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد

جہلم: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع نے بلال مسجد شاندار چوک جہلم میں کھلی کچہری کی، انہوں نے شہریوں کو لائسنس کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے شہریوں کو بتایا کہ 42 دن والا موٹر سائیکل کا جو دورانیہ تھا اس کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فان بیگ نے ختم کر دیا۔ آج کے ایک ہی دن میں اس کو مکمل کیا جا رہا ہے اور کوئی بندہ کسی ٹاؤٹ کو پیسے نہ دے اور کسی کے جھانسے میں نہ آئے۔ سرکاری فیس ادا کریں اور موٹرسائیکل کا لائسنس بنوائیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک جہلم طارق شفیع عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیےاور کہا کہ اپنے کم عمر بچوں کو بھی سواری چلانے کی اجازت نہ دیں۔ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں، سائیڈ ویو شیشے لگوائیں، ون ویلنگ ایک جان لیوا کھیل ہے اس سے اجتناب کریں، غلط پارکنگ اور تجاوزات سے پرہیز کریں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button