پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص انتظامات پر جنرل سٹور اور بیکرز بند، 5 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے


جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم کے مختلف علاقوں میں صحت دشمن عناصرکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے جنرل سٹور اور بیکرز کو بند کر کے پانچ فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کر دیے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشن نارتھ نے جہلم میں کارروائیاں کرتے ہوئے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر پانچ فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل سٹور اور بیکرز کو انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر بند کر دیا گیا۔ بھاری مقدار میں مضر صحت چائنیز سالٹ کو تلف کر دیا۔ 5 فوڈ پوائنٹس کو 2 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔



