دینہ میں انجمن بہبود مریضاں کے زیر اہتمام 55 فری آئی کیمپ، سینکڑوں مریضوں کا مفت آپریشن

دینہ: انجمن بہبود مریضاں پاکستان و ڈنمارک دینہ کے زیر اہتمام 55فری آئی کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مریضوں کا مفت آپریشن اور افری ادویات دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی انجمن بہبود مریضاں پاکستان و ڈنمارک دینہ کا 55فری آئی کیمپ سر پرست اعلیٰ حاجی محمد اقبال کی سرپرستی میں لگایا گیا۔ کیمپ میں سینکڑوں افراد اپنے علاج کے لیے پہنچے جہاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے صدر انجمن بہبودی مریضاں حاجی افتخار احمد خان ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت محمود ، نائب صدر حاجی ادریز اختر ، زاہد محمود ناگی ، محمد افضل اور دیگر کے ہمراہ ربن کاٹ کر افتتاح کیا ۔

آئی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کے لیزر کے ذریعے مفت آپریشن اور سینکڑوں مریضوں کو مفت ادویات اور چیک اپ کیا گیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے کہا کہ آنکھوں کی بینائی ایک عظیم کام ہے جو یہاں سے صحت یاب ہو کر جائے گا تو اس کے لیے دعائیں نکلیں گی۔ انجمن بہبود مریضاں پاکستان و ڈنمارک جو ایک عرصہ دراز سے عوام کی خدمت کر رہا ہے اس کا عمل قابل تحسین ہے ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے توفیق ہوئی ہے کہ دینہ کی عوام کے لیے انجمن بہبود مریضاں نے اتنے عرصے سے فری کیمپ چلا کر جو عوام کی خدمت کی ہے وہ ایک قابل تحسین عمل ہے ، اللہ تعالیٰ اس کیمپ کے صدقے آپ کو شفاء دے۔

تقریب سے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو نے کہا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی، انجمن بہبود مریضاں کی ٹیم کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اسی طرح خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں۔

اس موقع پر حاجی افتخار احمد بٹر ، محمود شریف اعوان ، محمد منظور ، محمد افضل، مرزا محمد صابر ، حاجی طارق محمود وڑائچ ، چوہدری مسعود افضل ، رضوان سیٹھی ، حاجی عابد حسین عابدی ، چوہدری محمد افضل اور دیگر بھی شریک تھے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button