یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں غیر معمولی کمی کر دی

جہلم: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی کی قیمت میں غیر معمولی کمی کر دی ۔

ذرائع یوٹیلٹی سٹورکے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 13 روپے فی کلوستی کردی جس کے بعد یوٹلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اب تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 153 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی ، شوگر ملز مالکان نے چینی یوٹیلیٹی اسٹورز کو 17 روپے فی کلوکمی کی ، شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ لینے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی سستی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی جو 137 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی جب کہ اخراجات ملا کر کار پوریشن کو چینی تقریبا 152 روپے فی کلو میں پڑی تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button