کھیوڑہ پہاڑی میں مسافر وین الٹ گئی، دو خواتین شدید زخمی

پنڈدادنخان: کھیوڑہ پہاڑی میں مسافر وین الٹ گئی، حادثہ میں دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں کھیوڑہ کے پہاڑی علاقہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 پنڈدادنخان اور ریسکیو 1122 چوآ سیدن شاہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دونوں زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد چوآ سیدن ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button