محکمہ ایکسائز کا دینہ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن، متعدد موٹرسائیکل اور رکشے تھانے بند

دینہ: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے دینہ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو تھانے بند کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر اسد ہارون نے ٹریفک پولیس کی معاونت سے دینہ چوک میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعدد موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو تھانے بند کروا دیا۔

ایکسائز انسپکٹر اسد ہارون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ہر شخص گاڑی کے کاغذات اپنے ساتھ رکھنے کا پابند ہے۔ آج سے ہی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button