پولیو کے خلاف جامع اور مستحکم اقدامات کی بدولت آئندہ نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہیں گی، میثم عباس

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مہم کے دوسرے روز کے نتائج کی بریفنگ دی، جس کے مطابق دوسرے روز 71,520 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کے خلاف جامع اور مستحکم اقدامات کی بدولت آئندہ نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہیں گی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ جاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں اور روزانہ کے اہداف کو مائیکروپلان کے مطابق مکمل کریں تاکہ ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ عوامی مقامات جیسے پبلک ٹرانسپورٹ، اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں تاکہ ہر بچہ اس مہم سے مستفید ہو سکے۔ اجلاس کے دوران مہم کے عملدرآمد اور مانیٹرنگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button