ضلع جہلم کا ایک اور 23 سالہ بہادر سپوت مادر وطن پر قربان

دینہ/ جہلم: دینہ کا 23 سالہ بہادر سپوت پاک فوج کا جوان ایل او سی پر بھارتی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہو گیا، شہید کی نماز جنازہ 31 اکتوبر کو دن 11بجے ادا کی جائے گی، شہید ایک سال قبل پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ چھتہ یونین کونسل گڑ ھ محل (باغاں) کا رہائشی 23سالہ پاک فوج کا جوان چوہدری اسماعیل ولد چوہدری محمد اشتیاق کشمیر باڈر (ایل او سی) پر بھارتی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔

شہید چوہدری اسماعیل ایک سال قبل پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا، شہید کا والد چوہدری اشتیاق پاک فوج سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

شہید چوہدری اسماعیل کی نماز جنازہ 31 اکتوبر بروز جمعرات دن 11بجے آبائی گاؤں چھتہ باغاں میں ادا کی جائے گی ، شہید کی میت رات گئے تک آبائی گاؤں پہنچے گی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button