اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف پر نوازشریف کے وکیل مسلط کردیے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف پاناما میں نواز شریف کے وکیل پارٹی پر مسلط کر دیے ہیں۔
تحریک انصاف عمران خان کے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کرے گی۔انہوں نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں کہی۔
فواد چوہدری کے مطابق اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف کی اصل قیادت کو ٹھڈے مکے مار کے جیلوں میں ڈال دیا اور پاناما میں نواز شریف کے وکیل پارٹی پر مسلط کر دیے۔
اسٹیبلشمنٹ نے تحریک انصاف کی اصل قیادت کو ٹھڈے مکے مار کے جیلوں میں ڈال دیا اور پانامہ میں نواز شریف کے وکیل پارٹی پر مسلط کر دئیے، عمران خان کی قیادت میں شاہ محمود قریشی، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، محموآلرشید، ڈاکٹریاسمین اور تمام سیاسی قیدی اس تحریک کے اصل وارث ہیں جو جیلوں میں…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 27, 2024
سابق وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں شاہ محمود قریشی، عمر چیمہ، اعجاز چوہدری، محمود الرشید، ڈاکٹریاسمین اور تمام سیاسی قیدی اس تحریک کے اصل وارث ہیں، جو جیلوں میں گئے اور سختیاں برداشت کیں۔
فواد چوہدری کے مطابق ان شاللہ تحریک انصاف عمران خان کے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کرے گی، جیلوں میں بند لیڈرشپ اور اصل لوگ واپس آئیں گے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولز اور غیر سنجیدہ لوگوں سے پارٹی کی جان چھڑوائیں گے،پارٹی پر اسٹیبلشمنٹ کے نامزد لوگوں کے قبضے کی کوشش ناکام بنا دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



