ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ ، تعلیمی عمل کا جائزہ لیا

جہلم: ڈ پٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سکول کے ہمراہ مختلف کلاسوں میں جا کر بچوں کے تعلیمی عمل اور نئے داخلوں کے حوالے سے ایک بہترین لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کی۔
ڈی سی جہلم نے بچوں سے تعلیمی نصاب کے متعلق سوالات بھی کئے اور سکول بلڈنگ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیاتاکہ بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے۔



