جہلم میں منشیات فروش آئس سمیت گرفتار، مقدمہ درج

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے آئس برآمد کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ کوگرفتار کر لیا، ملزم سے 220 گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



