جہلم: کلرک نے ڈی ایس ریلوے کا روپ دھار لیا ، شہری کو دھکے دے کر دفتر سے نکال دیا

جہلم: اے ڈبلیو ایم ریلوے کے دفتر میں معزز شہری کی تذلیل، بزرگ شہری اپنی پھوپھی زاد بہن کی پنشن کیس کے سلسلے میں دفتر حاضر ہوا، کلرک نے ڈی ایس ریلوے کا روپ دھار لیا اور اختیارات سے تجاوز کرتے استعمال کرتے ہوئے معمر شہری کودفتر سے باہر نکال دیا۔

جہلم کے محلہ اسلام پورہ کے رہائشی ندیم اسلم بٹ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے پھوپھا جوکہ ریلوے ورکشاپ جہلم میں سروس کرتے رہے ہیں، پھوپھا کی وفات کے بعد انکی بیوہ بیٹی کی پنشن لگوانےکی غرض سے میں اے ڈبلیو ایم ریلوے ورکشاپ جہلم کے دفتر حاضر ہوا جہاں عمران نامی کلرک نے میری فریاد سننے سے قبل ہی بدتمیزی شروع کردی اور کہاکہ کس کی اجازت سے تم دفتر آئے ہو۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ میں نے کلرک کو بتایا کہ میری کزن کی پنشن کامسئلہ ہے، پچھلے تین چار ماہ سے پنشن کے حصول کےلیے ہم چکرلگارہے ہیں لیکن دفتری عملہ تعاون کرنے کی بجائے مسلسل ذلیل وخوار کررہاہے۔

بزرگ شہری کاکہناتھا کہ دفتری کلرک اپنے آپ کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سمجھتے ہوا یہ بھول گیاہے کہ متاثرین کی فریاد کی دادرسی کےلیے وفاقی محتسب کاادارہ بھی موجود ہے۔ متعلقہ محکمے کو چاہیے کہ دفتری عملے کوذمہ داریاں سونپنے سے قبل انکی کونسلنگ کی جائے تاکہ دفتر آنے والے سائلین سے دفتری عملہ خوش اسلوبی سےپیش آئے اور ممکنہ حد تک دادرسی کریں۔

موقف جاننے کےلیے ریلوے کلرک عمران سے رابط قائم کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ ندیم اسلم بٹ نامی بزرگ سے پنشنر کی تفصیلات طلب کیں بزرگ شہری نے تفصیلات مہیا کرنے کی بجائے اپنی بزرگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دفتر میں شور واویلا شروع کردیا اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کی کوشش کی لیکن ہم نے خندہ پیشانی سے انہیں برداشت کیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button