دوران ملازمت وفات پانے والے پولیس اہلکاروں کی جگہ ان کی بچوں کی بھرتی کی پالیسی ختم

جہلم: پنجاب پولیس نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں دوران ملازمت وفات پا جانے والے پولیس اہلکاروں کے بچے جنہیں والدین کی وفات کے بعد ان کی جگہ پر بھرتی کیا جاتا تھا پالیسی ختم کردی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جہلم سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے پنجاب پولیس میں بھرتی ہونے والے ان اہلکاروں کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہے جو 24 جولائی 2024 سے فیملی سکیم کے تحت پنجاب پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہر سال دوران ملازمت وفات پا جانے والے پولیس ملازمین کے بچوں یا متوفی کی اہلیہ کو پنجاب پولیس میں بھرتی کیا جاتا رہا ہے لیکن اب حکومت نے یہ پالیسی مکمل ختم کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button