جہلم: ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کرنا ضروری ہے، سیدہ رملہ علی


جہلم: ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کرنا ضروری ہے، ترقیاتی کاموں کے غیر ضروری التوا سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور عوامی مسائل دوگنا ہو جاتے ہیں۔
یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ترقیاتی سکیموں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع جہلم میں صحت، تعلیم، موصلات،سیوریج، ہائی وے سمیت دیگر محکموں کی 35سکمیں جاری ہیں جبکہ نئے مالی سال میں 28کی منظوری ہوئی ہے جس میں سے 20کے ٹینڈر بھی جاری ہو چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ حکومت پنجاب اربوں روپے کے فنڈز ترقیاتی سکیموں کیلئے جاری کر رہی ہے، ان سکیموں کو جلد مکمل کرنا اور معیار کے مطابق بنانا ضروری ہے۔



