ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ آفس کا دورہ، عوامی سہولیات کا جائزہ لیا

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا اسسٹنٹ کمشنر دینہ آفس کا دورہ، عوامی سہولیات کا جائزہ لیا اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ آفس کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے ڈی سی جہلم کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اور آفس میں سر انجام دئیے جانے والے سرکاری امور پر بریفنگ دی۔

ڈی سی جہلم نے اپنا گھر اپنی چھت کاونٹر اور ریونیو ریکارڈ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ اے سی دفتر آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور عوامی مسائل فوری حل کئے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button