شنگھائی سمٹ کے روز پورا پاکستان میزبان ہے، حاجی زاہد حسین بٹ

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی زاہد حسین بٹ نے کہا ہے کہ شنگھائی سمٹ کے روز پورا پاکستان میزبان ہے۔ بیرون ملک سے آنیوالی حکمران شخصیات کو صمیم قلب سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا نفرنس سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان اہم ایونٹ ایس سی او کی میزبانی کرنے جا رہا ہے جو کہ معاشی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

حاجی زاہد حسین بٹ نے کہا کہ کا نفرنس علاقائی تعاون کے حوالے سے اہم فورم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا نفرنس پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی، اس سے معاشی اور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔ ایس سی او سمٹ کی سائیڈ لائن پر سربراہان مملکت کی دو طرفہ ملاقاتیں بھی خوش آئند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button