اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت میں کامیابی ہے، علامہ نذیر احمد


دی ہیگ: جس نے بھی اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفیﷺ کی سچے دل سے اطاعت کی اس نے دنیا اور آخرت کو سنوارلیا۔
ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا علامہ نذیر احمد سفیر یورپ منہاج القران نے میلاد النبی ﷺاور صدر منہاج القران ایمسٹرڈیم راجہ جمشید علی، راجہ جہاں زیب علی کی چچیاں ساس کے ایصال ثواب اورختم شریف کی محفل کے موقع پر جامع مسجد منہاج القران ایمسٹرڈیم نارتھ میں کیا۔
محفل کا آغاز تلاوت قران پاک سے حافظ و قاری شاہد رسول امام خطیب جامع مسجد منہاج القران نے کیا۔ نعت رسول مقبولﷺ حاجی محمد امین بٹ کشمیری خالد محمود مغل اور دیگر احباب نے پیش کی۔
میلاد النبیﷺ اور محفل ختم شریف کے حوالے سے مولانا استاد قاسم خان قادری، مولانا مفتی عاصم شبیر خطیب جامع مسجد الکرم ایمسٹرڈیم ،اعجاز بٹ، حافظ شرافت اور دیگر علماء کرام نے بھی خصوصی خطاب کیا۔
محفل پاک میں پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب ،شیخ سرور اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ محفل کے آخر میں صلوٰۃ و سلام کے بعد خصوصی دعا علامہ نذیر احمد نے کرائی۔



