ڈرائیونگ لائسنس ہر شہری کو لازمی بنوانا چاہیے، ڈی ایس پی ٹریفک جہلم رضا حسنین اعوان


جہلم: ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر جہلم رضاحسنین اعوان نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس ہر شہری کو لازمی بنوانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لائسنسنگ برانچ میں شہریوں کی سہولت کے لیے تمام کا ؤنٹرز پر ٹریفک پولیس کا خوش اخلاق اور تعلیم یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے جو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے آنے والے امیدواروں کو ہر ممکن سہولیات و راہنمائی فراہم کر رہا ہے۔
ڈی ایس پی ٹریفک رضا اعوان کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ کے خصوصی احکامات کی روشنی اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر نگرانی لرنر ڈرائیونگ لائسنس اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا سلسلہ جاری وساری ہے۔



