ریونیو ریکارڈ کی بروقت درستگی، کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ، جمع بندی کی تکمیل ضروری ہے، حسان احسن


جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسان احسن نے کہا ہے کہ ریونیو ریکارڈ کی بروقت درستگی، کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ، جمع بندی کی تکمیل ضروری ہے تاکہ شہریوں کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں۔
یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس میں منعقدہ ریونیو میٹنگ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کو بروقت اپ ڈیٹ کرنا لازم ہے اجلاس میں ضلع جہلم کے ریونیو افسران نے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم نے ہدایت کی کہ جن موضوعات کا ریکارڈ تکمیل کے مراحل میں ہے اس کو مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کرنا ضروری ہے۔



