پی ٹی آئی کا احتجاج؛ دریائے جہلم کے پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا

جہلم: پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر کے دریائے جہلم کے تینوں پلوں کو بند کر دیا۔ پل بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافر ذلیل و خوار ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر پولیس نے جہلم میں جی ٹی روڈ پر دریائے جہلم کے پلوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردیا۔ پلوں کے دونوں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
دریائے جہلم کے تینوں پلوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے سے باعث لاہور سے اولپنڈی جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔ پل بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جبکہ مسافر ذلیل و خوار ہونے لگے۔
ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ پولیس نے زبردستی ہماری گاڑیوں کر پل کے اوپر کھڑا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی کی ہدایت پر 4 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے، جس کو روکنے کیلئے انتظامیہ نے اقدامات کیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



