جہلم میں پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا، بھاری مقدار میں ہیروئن اور شراب برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی قمر سلطان اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 240گرام ہیروئن اور 120لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button