ضلع جہلم میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 1176 دکانداروں کو بھاری جرمانے

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع جہلم میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ایک ہفتے میں 1176 دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ کوئی دکاندار اشیاء ضروریہ کے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کر کے عوام کا استحصال نہ کر سکے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ہفتے کے دوران 14ہزار 100 سے زائد چھاپے مارکر 1176 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں، جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر16لاکھ76ہزار سے زائد روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



