آئیسکو نے صارفین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنا لیا، کمرشل بلوں میں نیا اضافہ متعارف کرا دیا

جہلم: آئیسکو نے صارفین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنالیا، بجلی کے کمرشل بلوں میں نیا اضافہ متعارف کرا دیا۔
ہر ماہ کمرشل بلوں پر ماہانہ ایک ہزار روپے میٹر کرایہ شامل کردیا گیا۔ میٹرصارفین کی ذاتی ملکیت ہوتا ہے جس کی رقم ڈیمانڈ نوٹس جاری کرتے وقت صارف سے میٹر کی تنصیب سے قبل وصول کرلی جاتی ہے اسکے بعد میٹر کا کرایہ واپڈا صارفین کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کے مترادف ہے۔
عوام پہلے ہی بجلی کے بلوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، بجلی کے ریٹ ہی اتنے زیادہ ہیں کہ ان کی ادا ئیگی کرنا صارفین کے لیے ناممکن ہو گیاہے۔ آئیسکو نے صارفین کی جیبوں کو خالی کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے، گھریلو اورکمرشل میٹر صارفین کی ملکیت ہیں۔
عوامی، سماجی اور شہری حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے اور بلاجواز ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



