پنجاب حکومت نے ہزاروں اساتذہ بھرتی کرنے کی منصوبہ بندی کر لی

جہلم:سرکاری سکولوں میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی پوری کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے ہزاروں اساتذہ بھرتی کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو 1لاکھ سے زائد اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے۔
پنجاب میں سکولوں کے لیے اساتذہ کی بڑی بھرتی آخری بار 2018ءمیں پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کی سابق حکومت میں کی گئی تھی اور اب ایک بار پھر پی ایم ایل این کی حکومت میں ہی ٹیچرز کی بھرتیاں ہونے جا رہی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حکومت پہلے مرحلے میں 30ہزار وزٹنگ ٹیچرز بھرتی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ مزید بھرتی اگلے مرحلے میں کی جائے گی۔ٹیچرز کی بھرتی کے متعلق دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔



