بجلی چوروں کے خلاف مسلسل مانیٹرنگ ضروری ہے، صباء سحر

جہلم: بجلی چوروں کے خلاف مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے بجلی چوری کے خلاف اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں واپڈا، پولیس، سکیورٹی اداروں کے افسران، اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کو اب تک بجلی چوروں کیخلاف کئی گئی کارروائیوں، جرمانوں اور مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس پر اے ڈی سی جی نے ہدا یت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف مسلسل مانیٹرنگ ضروری ہے اور ایسے قانون شکن عناصر کے خلاف مقدمات درج کرنے میں ہر گز سستی نہیں ہو نی چاہئے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



