دینہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، 5 کلوگرام سے زائد چرس برآمد

دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر قیادت جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم پرویز اختر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button