جہلم میں تجاوزات مافیا نے سڑکوں اور چوراہوں پر قبضہ کر لیا، سڑکوں پر نمائشی سامان سجا گئے

جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں تجاوزات مافیا نے سڑکوں اور چوراہوں پر قبضہ کر لیا، دکانداروں نے سڑکوں پر نمائشی سامان سجا لئے، شہری سڑکوں پرگزرنے سے عاجز آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں تجاوزات مافیا انتظامی سرپرستی میں مضبوط سے مضبوط تر ہو چکا ہے۔ شہر کے تمام بینکوں، ہسپتالوں، نجی تعلیمی اداروں، دفاتر اور نجی کاروباری مراکز کے باہر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قائم ہو چکے ہیں۔

جہلم شہر کے مصروف ترین بازاروں، گلیوں راستوں اور سڑکوں پر باقاعدہ طور پر قائم پلازوں، دکانوں کے مالکان نے اپنی دکانوں کا بیشتر سامان سڑکوں فٹ پاتھوں پر سجا رکھا ہے جس سے مستقل تجاوزات قائم ہو چکی ہیں۔شہر کے بازاروں ،سڑکوں ، چوک چوراہوں سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کی سڑکوں پر بھی تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔

ریڑھی بان، دکاندار لوڈر رکشہ ڈرائیور علی الصبح باقاعدہ اپنی دکانوں کا سامان سڑکوں پر سجا دیتے ہیں۔ موجودہ تجاوزات کی گھمبیر صورتحال سے شہری سخت اذیت کا شکار ہو ر ہے ہیں۔

اندرون شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی یہی صورتحال پیدا ہو چکی ہے ، تجاوزات قائم کرنے والے دکاندار بلا خوف و خطر سرکاری سڑکوں ، گلیوں ، چوک چوراہوں پر قبضے جمائے بیٹھے ہیں لیکن ان کیخلاف میونسپل کمیٹی کا شعبہ انسداد تجاوزات کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار اداد کر رہا ہے جو کہ میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر گہرا سوالیہ نشان ہے۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button