جہلم میں جنگلی جانور گھروں اور دکانوں میں گھس گیا، شہریوں پر حملہ، تین افراد زخمی

جہلم میں جنگلی جانور گھروں اور دکانوں میں گھس گیا، شہریوں پر حملے سے تین افراد زخمی ہو گئے،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، جنگلی جانور کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز جہلم کے باغ محلہ میں جنگلی سور گھس آیا جس کی وجہ سے شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ جنگلی جانور گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا اور شہریوں پر حملہ کر دیا، جنگلی جانور کے شہریوں پر حملے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

جنگلی جانور کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بی بی سی جہلم کو موصول ہو گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگلی سور نے پہلے گلی میں شہریوں کو ٹکر ماری اس کے بعد ایک دوکان میں داخل ہو گیا اور توڑپھوڑ بھی مچائی۔

جنگلی سور کے حملے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ جنگلی جانور کو پکڑنے میں ناکام رہا۔ مقامی افراد نے بھی جانور کو پکڑنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹہ گنجان آباد علاقے میں رہنے کے بعد جنگلی جانور دریائے جہلم کے بیلے کی طرف نکل گیا۔ دریا جہلم کے بیلے سے اکثر جنگلی جانور علاقوں میں آجاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button