جہلم میں 29 ان فٹ گاڑیاں بند، 1073 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹریفک پولیس نے ضلع جہلم میں 20 روز کے دوران 29 ان فٹ گاڑیاں بند کر دیں، 1073 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ قانون کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 65 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔

بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 1924 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 2 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں۔ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف دو مقدمات بھی درج کیے گئے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ایک تبصرہ

  1. DPO sahb licens bnawana b easy kry ta k awam licens bnwa saky jhelm ma itne buri halat ha k ap drive test dyny jao to gari wala bolta ha k bahi 500 mara dy do yar kis bt ka 500

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button