جہلم کی اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، منٹوں کا سفرطویل دورانئے میں طے ہونے لگا

جہلم: اندرون شہر کی اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے، شکاف اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں و موٹر سائیکلیں کھٹارہ بننے لگیں۔منٹوں کا سفرطویل دورانئے میں طے ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہر کی سڑکیں جن میں محمدی چوک ، کمیلا روڈ، قبرستان روڈ،جامعہ اثریہ چوک روڈ جو کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھیں ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں ۔بارشوں کے موسم میں بارشی پانی سڑکوں پر جمع ہوجاتا ہے جس کیوجہ سے سڑکوں پر سے گزرنے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے منتخب ممبران صوبائی و قومی اسمبلی ، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی اہم سڑکوں کو از سرنو تعمیر کروایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button