جہلم پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا، چرس برآمد

جہلم: ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی گئی۔

تفصیل کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1کلو360گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے ،جو منشیات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button