شہداء پاکستان میراتھن ریس کے انتظامات کا جائزہ اجلاس، ریس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت شہداء پاکستان میراتھن ریس کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ریس کے تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میراتھن ریس 15 ستمبر کو شام 5 بجے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج چک دولت سے شروع ہو گی اور تبلیغ السلام ہائی سکول پر اختتام پذیر ہو گی۔
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور 14 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اس ریس میں شرکت کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ شرکاء کو سرٹیفکیٹ اور انعامات دیے جائیں گے۔
اس ایونٹ کے ذریعے شہداء پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



