بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والے ہوجائیں ہوشیار! بڑی خبر آگئی

جہلم: بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، بغیر لائسنس موٹرسائیکل سوار کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کےحکم کے مطابق بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کےخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا، ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار اور حصول کو انتہائی سہل بنا دیا گیا، موٹرسائیکل سوار کےلئے لرنر پرمٹ کی 42 روز میعاد کو بھی ختم کردیا گیا، بغیر لائسنس موٹرسائیکل سوار کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دیا گیا۔

عمارہ اطہرکا کہناتھا کہ اب لائسنس بنوانے کے بعد ہی موٹرسائیکل واپس کی جائے گی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2ہزار جرمانہ ، لائسنس کی فیس 930 روپے ہے،موٹرسائیکل سوار قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ بار بار آگاہی اور وارننگ کے باوجود اب سختی کی جائے گی۔ رواں سال 5لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button