پنڈدادنخان میں گیس پائپ لائن کی تبدیلی، اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ سوئی گیس سے رپورٹ مانگ لی

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے پنڈدادنخان شہر میں گیس پائپ لائن کی مبینہ تبدیلی پر محکمہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
محکمہ سوئی گیس کی طرف سے للِہ موڑ کے قریب لیکج اور مرمت کے نام پر مبینہ طور پر 6 انچ لائن کو 4 انچ لائن میں تبدیل کرنے کی اطلاعات تھی جس پر سردیوں کے موسم میں شہر میں گیس بحران کا خدشہ کا اظہار کیا گیا۔
اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان حلیمہ منیر نے محکمہ سے فوری رپورٹ مانگ لی ہے۔ انجمن تاجران سٹی ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



