انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیاب ہونے والے پولیس افسران کے بچوں کی ڈی پی او جہلم سے ملاقات

جہلم: انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں70فیصد سے زائد نمبر حاصل کر کے کامیاب ہونے والے پولیس افسران کےبچوں کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں دعوت دی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے بچوں کو ڈی پی او آفس آمد پر خوش آمدید کہا اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او جہلم نے بچوں کی مزیدحوصلہ افزائی کی، نقد انعام سے بھی نوازا اور پولیس افسران کو اپنے بچوں کی بہترین پرورش پر مبارکباد دی۔
تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ میں آپ کے مستقبل کے لیے دعا گو ہوں، اللہ تعالیٰ آپ کو مستقبل میں مزید ترقی اورکامیابی سے نوازے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



