جہلم میں مزید 2 پتنگ فروش گرفتار، پتنگیں اور خونی ڈوریں برآمد

جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید دو پتنگ فروش ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیل کے مطابق صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان حذیفہ اور علی حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 300عدد پتنگیں اور 20عدد دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button