شکور ہاشمی نے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی ذمہ داری سنبھال لی

اسلام آباد/ پنڈدادنخان: شکور ہاشمی نے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی ذمہ داری سنبھال لی۔

معروف غزل و صوفی گائیک، ادبی و ثقافتی تنظیم ادبستان کے بانی و پی ایچ ڈی سکالر اقدس ہاشمی نے شکور ہاشمی کو چارج سنبھالنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی، شکور ہاشمی اس سے قبل پنجاب آرٹس کونسل مری میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

خصوصی ملاقات میں دونوں شخصیات کے مابین اردو و پنجابی زبان کے فروغ اور نوجوان نسل میں فنونِ لطیفہ سے دلچسپی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اقدس ہاشمی نے اس موقع پر آغاز سے اب تک پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے لیے پیش کی جانے والی اپنی پیشہ ورانہ و فنکارانہ صلاحیتوں اور آرٹس کونسل کے فن و ادب کے فروغ کے لیے ہمیشہ کیے گئے تعاون کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور اس امر کا آعادہ کیا ہے, آئندہ بھی نوجوان نسل میں علم و ادب اور فنون لطیفہ سے دلچسپی کے لیے وہ اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔

شکور ہاشمی نے بانی ادبستان کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button