جہلم جیل میں منشیات سپلائی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدی سے ملاقات کے لئے آنے والے ملزم سے منشیات برآمد کر لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں حوالاتی سے ملاقات کیلئے آنے والے جہلم کے علاقہ پیرا غیب کے رہائشی عبدالحمید ولد محمد حسین سے دوران تلاشی جیب سے چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم جیل میں حوالاتی علی رضا سے ملاقات کے لئے آیا تھا جو ایک مقدمے میں پابند سلاسل ہے۔

پولیس نے ملزم کو تھانہ سول لائن منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کردیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button