جہلم میں فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور مضر صحت دودھ کی گاڑی پکڑ لی، سینکڑوں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

جہلم میں فوڈ اتھارٹی کی ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور مضرصحت دودھ کی گاڑی پکڑ لی، سینکڑوں لیٹرز دودھ تلف کر کے ہزاروں روپے جرمانے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ جہلم شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑی موجود ہزاروں لیٹر دودھ کو چیک کیا جبکہ 600 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر کے 40 ہزار روپے جرمانے عائد کیے۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ناقص دودھ منڈی بہاؤالدین سے میرپور سپلائی کیا جارہا تھا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ پر ناکہ لگا کر کارروائی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔ دودھ جیسی نعمت میں کسی قسم کی ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، اس میں ملاوٹ اور ناقص سپلائی پر دودھ بردار گاڑیوں و دکانوں کو بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



