دینہ پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

دینہ پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم، موبائل فون، موٹرسائیکل اور آلات قماربازی برآمد کر لئے گئے۔ پولیس نے قماربازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ احسان شاہ کی زیر نگرانی انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ ساجد بٹ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پانچ قمار بازوں خلیل، عمران، ظہور، اسد اور رمیز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قمار بازوں کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 90ہزار روپے نقدی، 5عدد موبائل فون، 2 عدد موٹرسائیکل اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے۔ ملزمان تاش پر جوا کھیل کر اتکاب جرم کیا جن کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button