سوہاوہ میں ظلم کی انتہا، قصاب نما چور محنت کش کی بکریوں کو زہر اور دو بکریوں کو ذبح کر کے لے گیا

سوہاوہ: ظلم کی انتہا، غریب محنت کش کی جمع پونچی لوٹ لی گئی، سلطان پورہ میں ظالم قصاب نما چور محنت کش کی دو بکریاں ذبع کر کے لے گئے جبکہ دو بکریوں کو زہر دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ سلطان پورہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد گزشتہ رات محنت کش کے گھر کے چھت پر بندھی چار بکریوں میں سے دو بکریاں باقاعدہ ذبع کر کے اور دو کو زیر دے کر فرار ہو گئے جبکہ ذبع کی ہوئی بکریاں ساتھ لے گئے۔
زہر دی گئی دونوں بکریوں کی حالت نازک ہے۔ غریب محنت کش کو اس کی کل جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا، ان بکریوں کی قیمت چار لاکھ کے لگ بھگ تھی۔
ظالم قصاب نما درندوں نے چھت کے اوپر ہی بکریوں کو ذبع کیا اور ساتھ لے گئے، صبح ہونے پر اہل خانہ چھت پر خون دیکھ غم سے نڈھال ہو گئے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



