دینہ پولیس نے شراب سپلائر کو گرفتار کر لیا، ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد

دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مسعود احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 4 عدد بوتل شراب اور پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



