سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال کا ڈومیلی کا دورہ، شہید لانس نائیک کے لواحقین سے ملاقات کی

سوہاوہ: سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال کا تھلہ چوہدریاں اور پھڈیال کا دورہ، تھلہ چوہدریاں میں چوہدری غضنفر علی جبکہ پھڈیال میں ملک انتظار حسین شہید پرانکے گھر جاکرفاتحہ خوانی کی اور اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے تھلہ چوہدریاں اور پھڈیال کا دورہ کیا،تھلہ چوہدریاں میں چوہدری غضنفر علی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کیساتھ اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے اس کے بعد ہیڈ ماسٹرمحمدرشید سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر حافظ سعید ریاض اور دیگر اساتذاہ اکرام بھی موجود تھے۔

بعدازاں پھڈیال کابھی دورہ کیا، انہوں نے شہید ملک انتظار حسین کی قبرپرحاضری دی، پھول چڑھائے اور مغفرت کی دعاکی جبکہ گھر میں شہید ملک انتظار حسین کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر چوہدری ظفر اقبال کا کہناتھاکہ ہمارے نوجوانوں نے اپنے وطن کیلئے بہت سی قربانیاں دی، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ملک انتظار حسین بھی ملک دشمنوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت کارتبہ حاصل کیا۔ ہم پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button