جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے، فواد چوہدری

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ بارشوں کے بعد تحصیل پنڈدادنخان اس وقت تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے، منتخب نمائندے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے، ایک سڑک نہ بننے کی وجہ سے لاکھوں لوگ اذیت میں مبتلا ہیں۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں حالیہ بارشوں سے سیلابی صورتحال ہے۔ پنڈدادنخان کی آبادی ڈیول کیرج وے کے دونوں اطراف واقع ہے، سڑک کی تعمیر اور اطراف میں نالے نہ بننے سے پہاڑی پانی نے تباہی مچا دی ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد سیلابی صورتحال کی وجہ سے لاکھوں افراد مستقل اذیت میں مبتلا ہیں۔ نالے نہ بننے سے پانی کا بہاؤ رک گیا ، للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک کا سارا منصوبہ تباہ کر دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے فارم 47 کے نمائندے گھروں تک محدود ہو چکے ہیں، دو رویہ سڑک منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے۔ آٹھ ارب روپے فنڈز جاری ہو چکے تھے ، پچھلے سال سڑک کی تعمیر مکمل ہونے تھی۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر رکنے سے لاکھوں افراد اذیت کا شکار ہیں، سڑک کی تعمیر کیلئے بھرپور احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا، ہمیں اپنے حق کیلئے ہر قسم کے احتجاج کیلئے تیار رہنا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button